المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9251
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ: سَمِعَ ابْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ، " يُغَلِّسُ بِالصُّبْحِ كَمَا يُغَلِّسُ بِهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ، وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ، وَيَقُولُ: " وَاللهِ إِنَّهُ لَكَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى: {إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} [الإسراء: ٧٨] "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھتے تھے جیسے ابن زبیر رضی اللہ عنہما اندھیرے میں پڑھتے تھے، اور مغرب کی نماز سورج غروب ہوتے ہی پڑھتے تھے، اور فرماتے: ”اللہ کی قسم! یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”…رات کی تاریکی تک، اور فجر کی قرأت کو (پابندی سے پڑھو)، بیشک فجر کی قرأت میں (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں“ [سورۃ الاسراء: 78]۔“