المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9250
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ، يَقُولُ: «تَجَوَّزُوا فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الْكَبِيرَ، وَالضَّعِيفَ، وَذَا الْحَاجَةِ» وَكُنَّا نُصَلِّي مَعَ إِمَامَنَا وَعَلَيْنَا ثِيَابُنَا فَيَقْرَأُ السُّورَةَ مِنَ الْمِئِينَ، ثُمَّ نَنْطَلِقُ إِلَى عَبْدِ اللهِ فَنَجِدُهُ فِي الصَّلَاةِترجمہ
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”نماز میں تخفیف کرو، کیونکہ تمہارے پیچھے بوڑھے، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں۔“ اور ہم اپنے امام کے ساتھ اپنے (روزمرہ) کپڑوں میں نماز پڑھتے تھے، وہ سو آیتوں والی سورت پڑھتے، پھر ہم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاتے تو انہیں ابھی تک نماز میں پاتے۔