المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9092
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، {سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ} [آل عمران: ١٨٠] ، قَالَ: " يَجِئُ مَالُهُ ثُعْبَانًا يَنْقُرُ رَأْسَهُ فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ فَيُطَوَّقُ بِهِ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] کے بارے میں فرمایا: ”اس کا مال ایک اژدھا بن کر آئے گا جو اس کا سر نوچے گا اور کہے گا: میں تیرا وہی مال ہوں جس میں تو نے بخل کیا، پھر اسے اسی کا طوق پہنایا جائے گا۔“