المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ} [آل عمران: ١٨٠] قَالَ: " يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ يَنْقُرُ رَأْسَهُ فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكَ فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] کے بارے میں فرمایا: ”اسے ایک گنجا سانپ طوق بنا کر پہنایا جائے گا، جس کے منہ پر دو نشان ہوں گے، وہ اس کا سر نوچے گا تو وہ کہے گا: تجھے مجھ سے کیا کام؟ تو وہ کہے گا: میں تیرا وہی مال ہوں جس میں تو نے بخل کیا۔“