المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9053
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، قَالَ: بَلَغَ ابْنَ مَسْعُودٍ أَنَّ مَرْوَانَ، يَقُولُ: {وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَعَهُمْ} [الأنبياء: ٨٤] ، قَالَ: أَتَى أَهْلًا غَيْرَ أَهْلِهِ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: «بَلْ أَتَى بِأَهْلِهِ بِأَعْيَانِهِمْ وَمِثْلِهِمْ مَعَهُمْ»ترجمہ
…ضحاک بن مزاحم کہتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا کہ مروان اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور عطا کیے“ [سورۃ الانبیاء: 84] کے بارے میں کہتا ہے کہ اسے اس کے اصل گھر والوں کی بجائے دوسرے گھر والے دیے گئے۔ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اسے اس کے اپنے ہی گھر والے بعینہ واپس دیے گئے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی۔“