حدیث نمبر: 9046
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ} [الحج: ٢٥] بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ، قَالَ: «مَنْ هَمَّ بِخَطِيئَةٍ فَعَمِلَهَا فِي سِوَى الْبَيْتِ لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ حَتَّى يَعْمَلَهَا، وَمَنْ هَمَّ بِخَطِيئَةٍ فَعَمِلَهَا فِي الْبَيْتِ لَمْ يُمِتْهُ اللهُ مِنَ الدُّنْيَا حَتَّى يُذِيقَهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور جو کوئی وہاں ظلم کے ساتھ کجروی کا ارادہ کرے، ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے“ [سورۃ الحج: 25] کے بارے میں فرمایا: ”جو شخص کسی گناہ کا ارادہ کرے اور اسے بیت اللہ کے علاوہ کہیں اور کرے تو اس پر صرف ارادے کی وجہ سے نہیں لکھا جاتا جب تک وہ اسے کر نہ لے، اور جو شخص کسی گناہ کا ارادہ کرے اور اسے بیت اللہ کے اندر کرے تو اللہ اسے دنیا سے نہیں اٹھاتا جب تک اسے دردناک عذاب کا مزہ نہ چکھا دے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9046
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 222، حدیث 9078