المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9047
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أَنَا سَيَّارٌ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ رَأَى نَاسًا مِنْ أَهْلِ السُّوقِ سَمِعُوا الْأَذَانَ، فَتَرَكُوا أَمْتِعَتَهُمْ وَقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ: " هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {رِجَالٌ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ} [النور: ٣٧] "ترجمہ
سیار کسی ایسے شخص سے بیان کرتے ہیں جس نے انہیں بتایا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے بازار والوں میں سے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے اذان سنی تو اپنا سامان چھوڑ کر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے، تو فرمایا: ”یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ایسے مرد جنہیں نہ تجارت اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہے“ [سورۃ النور: 37]۔“