المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9045
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، فِي قَوْلِهِ: {أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ} [الإسراء: ٥٧] قَالَ: «كَانَ نَاسٌ يَعْبُدُونَهُمْ فَأَسْلَمَ الَّذِينَ كَانُوا يَعْبُدُونَهُمْ وَلَا يَعْلَمُ الَّذِينَ كَانُوا يَعْبُدُونَهُمْ فَعَيَّرَهُمُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِذَلِكَ» فَقَالَ: {أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ} [الإسراء: ٥٧]ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”یہ لوگ جنہیں وہ پکارتے ہیں خود اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں“ [سورۃ الاسراء: 57] کے بارے میں فرمایا: ”کچھ لوگ (جنوں کی) عبادت کیا کرتے تھے، پھر جن کی وہ عبادت کرتے تھے وہ خود مسلمان ہو گئے، مگر ان کی عبادت کرنے والوں کو اس کا علم نہ ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے اسی وجہ سے انہیں ملامت کرتے ہوئے فرمایا: ”یہ لوگ جنہیں وہ پکارتے ہیں خود اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں“ [سورۃ الاسراء: 57]۔“