المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8974
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْعُبَيْدَيْنِ - وَكَانَ رَجُلًا ضَرِيرًا - وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ يَعْرِفُ لَهُ، فَسَأَلَهُ عَنِ الْمَاعُونِ فَقَالَ: «الْفَأْسُ، وَالدَّلْوُ» - أَوْ قَالَ: «الْفَأْسُ، وَالْقِدْرُ» - وَسَأَلَهُ عَنِ التَّبْذِيرِ، فَقَالَ: «إِنْفَاقُ الْمَالِ فِي غَيْرِ حِلِّهِ» ، وَسَأَلَهُ عَنِ الْأَوَّاهِ، قَالَ: «الرَّحِيمُ»ترجمہ
…ایک آدمی جسے ابوالعبیدین کہا جاتا تھا - اور وہ نابینا تھا - اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس کا خیال رکھتے تھے، اس نے ان سے ماعون کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: ”کلہاڑی اور ڈول۔“ - یا فرمایا: ”کلہاڑی اور ہانڈی۔“ - اور اس نے تبذیر کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: ”مال کو ناحق جگہ خرچ کرنا۔“ اور اس نے اَوّاہ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: ”نہایت رحم دل۔“