المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8761
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَالِسًا بَعْدَ الصُّبْحِ فِي حَلْقَةٍ، فَقَالَ: «أَنْشُدُ اللهَ قَاطَعَ رَحِمٍ لَمَا قَامَ عَنَّا، فَإِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَدْعُوَ رَبَّنَا، وَأَبْوَابُ السَّمَاءِ مُرْتَجَةٌ دُونَ قَاطَعِ رَحِمٍ»ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کے بعد ایک حلقے میں بیٹھے تھے، تو فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ جو شخص قطع رحمی کرنے والا ہو وہ ہمارے پاس سے اٹھ جائے، کیونکہ ہم اپنے رب سے دعا کرنا چاہتے ہیں، اور آسمان کے دروازے قطع رحمی کرنے والے کے لیے بند کر دیے جاتے ہیں۔“