المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8760
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ عَبْدِ اللهِ: إِنِّي مُؤْمِنٌ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «قُلْ إِنِّي فِي الْجَنَّةِ، لَكِنَّا آمَنَّا بِاللهِ وَمَلَائِكَتِهِ، وَرُسُلِهِ»ترجمہ
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کہا: میں مومن ہوں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم یہ بھی کہہ دو کہ میں جنتی ہوں۔ ہم تو یہ کہتے ہیں: ہم اللہ، اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔“