المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسلع بن شريك الأشجعي باب: سیدنا اسلع بن شریک اشجعی رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَا: ثنا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَّا، يُقَالُ لَهُ: الْأَسْلَعُ، قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْحَلُ لَهُ، فَقَالَ لِي ذَاتَ لَيْلَةٍ: «يَا أَسْلَعُ، قُمْ فَارْحَلْ» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِآيَةِ الصَّعِيدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُمْ يَا أَسْلَعُ فَتَيَمَّمْ» قَالَ: فَقُمْتُ، فَتَيَمَّمْتُ، ثُمَّ رَحَلْتُ لَهُ، فَسَارَ حَتَّى مَرَّ بِمَاءٍ، فَقَالَ لِي: «يَا أَسْلَعُ مِسَّ - أَوْ أَمِسَّ - هَذَا جِلْدَكَ» ، قَالَ: وَأَرَانِي أَبِي التَّيَمُّمَ كَمَا أَرَاهُ أَبُوهُ: «ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ»سیدنا اسلع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کی خدمت کرتا اور ان کے لیے سواری تیار کرتا تھا۔ ایک رات آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے اسلع! اٹھو اور سواری تیار کرو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ خاموش ہو گئے، پھر جبریل علیہ السلام آیتِ تیمم لے کر آئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے اسلع! اٹھو اور تیمم کر لو۔“ میں نے اٹھ کر تیمم کیا، پھر آپ ﷺ کے لیے سواری تیار کی، آپ ﷺ چلے یہاں تک کہ ایک پانی کے پاس سے گزرے، تو مجھ سے فرمایا: ”اے اسلع! اس پانی کو اپنے جسم سے لگا لو۔“ راوی کہتے ہیں: اور مجھے میرے والد نے تیمم اسی طرح دکھایا جیسے انہیں ان کے والد (اسلع) نے دکھایا تھا: چہرے کے لیے ایک بار، اور دونوں ہاتھوں کے لیے کہنیوں تک ایک بار۔