حدیث نمبر: 870
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ، عَنْ أَصْرَمَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي اشْتَرَيْتُ عَبْدًا فَادْعُ اللهَ لَهُ بِالْبَرَكَةِ وَسَمِّهِ، فَقَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» قَالَ: أَصْرَمُ، قَالَ: «بَلْ أَنْتَ زُرْعَةُ» قَالَ: «فَمَا تُرِيدُهُ؟» قَالَ: زَرَّاعًا، قَالَ: «فَهُوَ عَاصِمٌ»
ترجمہ

سیدنا اصرم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے ایک غلام خریدا ہے، اس کے لیے برکت کی دعا فرمائیں اور اس کا نام رکھ دیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ میں نے کہا: اصرم (کاٹنے والا)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں بلکہ تم زُرعہ ہو۔“ پھر پوچھا: ”تم اس سے کیا چاہتے ہو؟“ میں نے کہا: کاشتکار۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو وہ عاصم ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 870
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 298، حدیث 874