المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خطبة ابن مسعود، ومن كلامه باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ عَلَى سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ، وَإِمَامِ الْمُتَّقِينَ، وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، إِمَامِ الْخَيْرِ، وَقَائِدِ الْخَيْرِ، وَرَسُولِ الرَّحْمَةِ، اللهُمَّ ابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا يَغْبِطُهُ بِهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخَرُونَ، اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ، اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» وَأَبُو سَلَمَةَ هَذَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ: مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ "سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! اپنا درود اور اپنی رحمت تمام رسولوں کے سردار، متقیوں کے امام اور خاتم النبیین محمد ﷺ پر نازل فرما، جو تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، خیر کے امام، خیر کے رہنما اور رحمت کے پیغمبر ہیں۔ اے اللہ! انہیں مقامِ محمود پر فائز فرما جس پر اگلے اور پچھلے سب رشک کریں۔ اے اللہ! محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر درود بھیج جیسا کہ تو نے آلِ ابراہیم پر درود بھیجا، بے شک تو تعریف کیا گیا ہے۔ اے اللہ! محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔“
اور یہ ابواسحاق جن سے ثوری نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ مسعر بن کدام ہیں۔