المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8462
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا قُطْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ: كُنَّا فِي دَارِ أَبِي مُوسَى مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُمْ يَنْظُرُونَ فِي مُصْحَفٍ، فَقَامَ عَبْدُ اللهِ فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: «مَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ بَعْدَهُ أَحَدًا أَعْلَمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ هَذَا الْقَائِمِ» ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: «أَمَا لِأَنْ قُلْتَ ذَاكَ، لَقَدْ كَانَ يَشْهَدُ إِذَا غِبْنَا، وَيُؤْذَنُ لَهُ إِذَا حُجِبْنَا»ترجمہ
ابوالاحوص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے کچھ صحابہ کے ساتھ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے اور وہ ایک مصحف دیکھ رہے تھے، اسی دوران عبداللہ رضی اللہ عنہ اٹھ کھڑے ہوئے، تو ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے بعد اس شخص سے زیادہ اللہ عزوجل کے نازل کردہ (قرآن) کا جاننے والا کسی کو چھوڑا ہو، جو (یہاں) کھڑا ہے۔“ اس پر ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم نے یہ بات کہہ دی ہے تو (سن لو) وہ اس وقت بھی حاضر ہوتے تھے جب ہم غائب ہوتے تھے، اور اس وقت بھی اجازت پاتے تھے جب ہم پردے میں رکھے جاتے تھے۔“