المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8463
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: «مَا أَرَى رَجُلًا أَعْلَمُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَبْدِ اللهِ» ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: «إِنْ يُقَلْ ذَاكَ فَإِنَّهُ كَانَ يَسْمَعُ حِينَ لَا يُسْمَعُ وَيَدْخُلُ حِينَ لَا يُدْخَلُ»ترجمہ
عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں کسی شخص کو نہیں دیکھتا جو محمد ﷺ پر نازل ہونے والے (کلام) کا عبداللہ سے زیادہ جاننے والا ہو۔“ تو ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر یہ کہا جائے تو (سن لو) وہ اس وقت بھی سنتے تھے جب دوسرے نہیں سنتے تھے، اور اس وقت بھی داخل ہوتے تھے جب دوسرے داخل نہیں ہوتے تھے۔“