المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8447
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ: أُتِيَ فِي فَرِيضَةِ ابْنَيْ عَمٍّ، أَحَدُهُمَا أَخٌ لِأُمٍّ، فَقَالُوا: أَعْطَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَالَ كُلَّهُ، فَقَالَ: «يَرْحَمُ اللهُ ابْنَ مَسْعُودٍ إِنْ كَانَ لَفَقِيهًا، لَكِنِّي أُعْطِيهِ سَهْمَ الْأَخِ مِنَ الْأُمِّ مِنْ قِبَلِ أُمِّهِ، ثُمَّ أَقْسِمُ الْمَالَ بَيْنَهُمَا»ترجمہ
حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دو چچازاد بھائیوں کی میراث کے بارے میں پوچھا گیا جن میں سے ایک ماں کی طرف سے بھائی بھی تھا، تو لوگوں نے کہا: ”ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے تمام مال اسے دے دیا تھا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ ابن مسعود پر رحم فرمائے، وہ واقعی بڑے فقیہ تھے، لیکن میں اسے اس کی ماں کی طرف سے اخیافی بھائی کا حصہ دوں گا، پھر باقی مال دونوں کے درمیان تقسیم کر دوں گا۔“