حدیث نمبر: 8446
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ: «إِنِّي قَدْ بَعَثْتُ عَمَّارًا أَمِيرًا، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ مُعَلِّمًا وَوَزِيرًا، وَهُمَا مِنَ النُّجَبَاءِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَأُحُدٍ، فَاقْتَدُوا بِهِمَا، وَاسْمَعُوا مِنْ قَوْلِهُمَا، وَقَدْ آثَرْتُكُمْ بِعَبْدِ اللهِ عَلَى نَفْسِي»
ترجمہ

حارثہ بن مضرب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل کوفہ کو لکھا: ”میں نے عمار رضی اللہ عنہ کو امیر اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو معلم اور وزیر بنا کر بھیجا ہے، یہ دونوں محمد ﷺ کے صحابہ میں سے چیدہ لوگوں میں سے ہیں، اہل بدر اور اہل احد میں سے، تو تم ان دونوں کی پیروی کرنا اور ان کی بات سننا، اور میں نے تمہیں عبداللہ کے معاملے میں اپنے آپ پر ترجیح دی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8446
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 86، حدیث 8478