المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عثمان بن عامر بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك أبو قحافة " أسلم يوم الفتح، وتوفي سنة أربع عشرة بعد أبي بكر بسنة، وهو ابن سبع وتسعين سنة، وورث أبا بكر هو وأمه سلمى بنت صخر بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة " باب: سیدنا عثمان بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ابوقحافہ رضی اللہ عنہ، فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ایک سال بعد سن 14 ہجری میں ستانوے برس کی عمر میں وفات پائی، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وارث وہ اور ان کی والدہ سلمیٰ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بنیں
حدیث نمبر: 8295
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: جِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ - أَوْ جَاءَ - عَامُ الْفَتْحِ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلَ الثَّغَامِ - أَوِ الثَّغَامَةِ - فَأُمِرَ بِهِ إِلَى نِسَائِهِ فَقَالَ: «غَيِّرُوا بِشَيْءٍ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: فتح مکہ کے سال ابوقحافہ کو لایا گیا — یا وہ خود آئے — ان کا سر اور داڑھی ثغام (سفید گھاس) کی مانند تھے، تو انہیں ان کی گھر والیوں کے پاس بھیجنے کا حکم دیا گیا، اور فرمایا: ”کسی چیز سے (اس کا رنگ) بدل دو۔“