المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عثمان بن عامر بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك أبو قحافة " أسلم يوم الفتح، وتوفي سنة أربع عشرة بعد أبي بكر بسنة، وهو ابن سبع وتسعين سنة، وورث أبا بكر هو وأمه سلمى بنت صخر بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة " باب: سیدنا عثمان بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ابوقحافہ رضی اللہ عنہ، فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ایک سال بعد سن 14 ہجری میں ستانوے برس کی عمر میں وفات پائی، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وارث وہ اور ان کی والدہ سلمیٰ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بنیں
حدیث نمبر: 8296
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبُورَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيِّ، عَنْ مَطَرِ بْنِ طَهْمَانَ الْوَرَّاقِ يُكْنَى بِأَبِي رَجَاءٍ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: جِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَأَنَّهَا ثَغَامَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبُوا بِهِ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ يُغَيِّرْنَهُ» ، قَالَ: فَذَهَبُوا بِهِ فَحَمَّرُوهَاترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ابوقحافہ کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا، ان کا سر اور داڑھی گویا سفید گھاس کی طرح تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں ان کی کسی گھر والی کے پاس لے جاؤ تاکہ وہ اسے رنگ دیں۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ وہ انہیں لے گئے اور انہوں نے اسے سرخ رنگ دے دیا۔