المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نسبة عثمان بن مظعون " عثمان بن مظعون بن حبيب بن وهب بن حذافة بن جمح بن عمرو بن هصيص بن كعب يكنى أبا السائب، وكان من مهاجرة الحبشة، وقدم مكة قبل الهجرة فهاجر إلى المدينة، وشهد بدرا " باب: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا نسب: عثمان بن مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمرو بن ہصیص بن کعب، کنیت ابوسائب، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے تھے، ہجرت سے پہلے مکہ آئے پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی، اور بدر میں شریک ہوئے
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنِ ابْنِ أَنْعُمَ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَسْعُودٍ الْكِنْدِيَّ، قَالَ: أَتَى عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَسْتَحْيِي أَنْ يَرَى أَهْلِي عَوْرَتِي، قَالَ: «وَلِمَ؟ وَقَدْ جَعَلَكَ لَهُمْ لِبَاسًا وَجَعَلَهُمْ لَكَ لِبَاسًا» ، قَالَ: أَكْرَهُ ذَلِكَ، قَالَ: «فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ مِنِّي وَأَرَاهُ مِنْهُمْ» ، قَالَ: أَنْتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا» ، قَالَ: أَنْتَ؟ فَمَنْ بَعْدَكَ إِذًا؟ قَالَ: فَلَمَّا أَدْبَرَ عُثْمَانُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ لَحَيِيٌّ سِتِّيرٌ»سعد بن مسعود کندی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول، مجھے اس بات سے شرم آتی ہے کہ میرے گھر والے میری شرمگاہ دیکھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں؟ جبکہ اللہ نے تمہیں ان کے لیے لباس اور انہیں تمہارے لیے لباس بنایا ہے۔“ انہوں نے کہا: مجھے یہ ناپسند ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اسے مجھ سے بھی دیکھتے ہیں اور میں بھی اسے ان سے دیکھتا ہوں۔“ انہوں نے کہا: کیا آپ ہی اللہ کے رسول ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، میں ہی ہوں۔“ انہوں نے کہا: آپ ہی؟ تو آپ کے بعد کون (رسول) ہو گا؟ راوی کہتے ہیں: جب عثمان واپس مڑے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک عثمان بن مظعون بہت شرمیلے اور پردہ پوش ہیں۔“