حدیث نمبر: 8222
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُصَلِّي أَحَدُنَا فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ فَسَكَتَ حَتَّى إِذَا حَانَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ، طَابَقَ بَيْنَ إِزَارِهِ وَبَيْنَ مِلْحَفَتِهِ، ثُمَّ تَوَشَّحَ بِهِمَا هَكَذَا، ثُمَّ صَلَّى بِهِمَا الْعَصْرَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟» قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «أَوَ كُلُّ النَّاسِ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟»
ترجمہ

سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک آدمی نے پوچھا: کیا ہم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ آپ ﷺ خاموش رہے، یہاں تک کہ جب عصر کی نماز کا وقت ہوا تو آپ ﷺ نے اپنے تہبند اور چادر کو ملا کر اس طرح اوڑھا، پھر انہیں پہن کر عصر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول، میں ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا سب لوگوں کو دو کپڑے میسر ہیں؟“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الطاء / حدیث: 8222
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 335، حدیث 8253