المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أيوب بن عتبة اليمامي، عن قيس بن طلق باب: ایوب بن عتبہ یمامی کی قیس بن طلق سے روایات
حدیث نمبر: 8223
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْبَصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جِئْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ وَهُمْ يَبْنُونَ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ عَمَلَهُمْ أَخَذْتُ أُحْذِقُ الْمِسْحَاةَ، فَخَلَطْتُ بِهَا الطِّينَ، فَكَأَنَّهُ أَعْجَبَهُ أَخْذِي الْمِسْحَاةَ وَعَمِلُوا، فَقَالَ: «دَعُوا الْحَنَفِيَّ وَالطِّينَ، فَإِنَّهُ أَضْبَطُكُمْ لِلطِّينِ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ عَلِيٍّ "ترجمہ
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کو دیکھا کہ وہ مسجد بنا رہے تھے، تو جب میں نے ان کا کام دیکھا تو میں نے بیلچہ سنبھالا اور اس سے مٹی گوندھنے لگا، گویا میرا بیلچہ سنبھالنا آپ ﷺ کو پسند آیا جبکہ وہ (دوسرے صحابہ) کام کرتے رہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حنفی کو مٹی کا کام کرنے دو، یہ تم سب سے زیادہ مٹی کو سنبھالنے والا ہے۔“ (یہ الفاظ عاصم بن علی کی روایت کے ہیں۔)