المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أيوب بن عتبة اليمامي، عن قيس بن طلق باب: ایوب بن عتبہ یمامی کی قیس بن طلق سے روایات
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ» لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ رَوَى الْحَدِيثَ الْآخَرَ حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُمْا عِنْدِي صَحِيحَانِ وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَ الْحَدِيثَ الْأَوَّلَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ هَذَا، ثُمَّ سَمِعَ هَذَا بَعْدُ فَوَافَقَ حَدِيثَ بُسْرَةَ، وَأُمِّ حَبِيبَةَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ وَغَيْرِهِمْ , مِمَّنْ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَمْرَ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَسَمِعَ الْمَنْسُوخَ وَالنَّاسِخَ "سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئے وہ وضو کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث ایوب بن عتبہ سے صرف حماد بن محمد نے روایت کی ہے، اور حماد بن محمد نے ہی دوسری (مخالف مضمون کی) حدیث بھی روایت کی ہے، اور میرے نزدیک دونوں صحیح ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں (سیدنا طلق رضی اللہ عنہ) نے پہلی حدیث نبی کریم ﷺ سے اس سے پہلے سنی، پھر بعد میں یہ حدیث سنی، تو ان کی روایت سیدہ بسرہ، سیدہ ام حبیبہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہم اور دیگر ان صحابہ کے موافق ہو گئی جنہوں نے نبی کریم ﷺ سے شرمگاہ چھونے پر وضو کرنے کا حکم روایت کیا ہے۔ چنانچہ انہوں نے منسوخ اور ناسخ دونوں (احادیث) سنیں۔