المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طارق بن عبد الله المحاربي باب: سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8135
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُحَارِبِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا كُنْتَ فِي صَلَاةٍ، فَلَا تَبْصُقْ تُجَاهَ وَجْهِكَ، وَلَا عَنْ يَمِينِكَ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِكَ إِنْ كَانَ فَارِغًا وَإِلَّا فَتَحْتَ قَدَمِكَ»ترجمہ
سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز میں ہو تو اپنے چہرے کی طرف مت تھوکو، اور نہ اپنی دائیں طرف، بلکہ اپنی بائیں طرف، اگر وہ خالی ہو، ورنہ اپنے قدم کے نیچے۔“