المعجم الكبير للطبراني
باب الضاد— حرف ضاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ضحاك بن سفيان الكلابي من بني بكر بن كلاب بن ربيعة بن عامر باب: سیدنا ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ، بنو بکر بن کلاب بن ربیعہ بن عامر میں سے تھے
حدیث نمبر: 8107
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ الْكِلَابِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا ضَحَّاكُ، مَا طَعَامُكَ؟» قُلْتُ: اللَّحْمُ وَاللَّبَنُ، قَالَ: «ثُمَّ يَصِيرُ إِلَى مَاذَا؟» قُلْتُ: ثُمَّ يَصِيرُ إِلَى مَا قَدْ عَلِمْتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ ضَرَبَ مَا يَخْرُجُ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَثَلًا لِلدُّنْيَا»ترجمہ
سیدنا ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ضحاک، تمہاری خوراک کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: گوشت اور دودھ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ کس چیز میں تبدیل ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: پھر وہ اسی چیز میں تبدیل ہو جاتا ہے جو آپ کو معلوم ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے ابن آدم سے نکلنے والی چیز کو دنیا کی مثال بنایا ہے۔“