حدیث نمبر: 8108
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّازَّقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا أَرَى الدِّيَةَ إِلَّا لِلْعَصَبَةِ لِأَنَّهُمْ يَعْقِلُونَ عَنْهُ، فَهَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ فَقَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلَابِيُّ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الْأَعْرَابِ: " كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ أُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمٍ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا " فَأَخَذَ بِذَلِكَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
ترجمہ

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری رائے میں دیت صرف عصبہ کے لیے ہے کیونکہ وہی اس کی ادائیگی کرتے ہیں، تو کیا تم میں سے کسی کے پاس اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے کوئی بات ہے؟ اس پر سیدنا ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ نے، جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اعراب پر عامل مقرر کیا تھا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے لکھا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت میں سے وراثت دلاؤں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کے مطابق فیصلہ کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الضاد / حدیث: 8108
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 299، حدیث 8139