المعجم الكبير للطبراني
باب الضاد— حرف ضاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الضحاك بن قيس باب: سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 8106
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ الرَّقِّيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: كَانَتْ بِالْمَدِينَةِ امْرَأَةٌ تَخْفِضُ النِّسَاءَ، يُقَالُ لَهَا أُمُّ عَطِيَّةَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اخْفِضِي، وَلَا تَنْهَكِي، فَإِنَّهُ أَنْضَرُ لِلْوَجْهِ، وَأَحْظَى عِنْدَ الزَّوْجِ»ترجمہ
سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مدینہ میں ایک عورت تھی جو عورتوں کا ختنہ کیا کرتی تھی، اسے ام عطیہ کہا جاتا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ہلکا سا کاٹنا، پوری طرح مت کاٹنا، کیونکہ یہ چہرے کے لیے زیادہ تروتازگی اور شوہر کے نزدیک زیادہ پسندیدگی کا باعث ہے۔“