المعجم الكبير للطبراني
باب الضاد— حرف ضاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند ضرار بن الأزور باب: سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 8099
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بَحِيرٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَاقَةٍ هَدِيَّةٍ، فَقَالَ لِي: «قُمْ فَاحْلُبْهَا» . فَقُمْتُ فَحَلَبْتُهَا، فَلَمَّا ذَهَبْتُ لِأُجْهِدَهَا قَالَ: «دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ»ترجمہ
سیدنا ضرار بن الازور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس ایک اونٹنی ہدیے کے طور پر لے کر آیا، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کھڑے ہو کر اسے دوہو۔“ میں کھڑا ہوا اور اسے دوہا، جب میں نے اسے مکمل نچوڑنا چاہا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دودھ کو کچھ باقی چھوڑ دو۔“