❮
❯
حدیث نمبر: 806
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ الْجُمَحِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ الْمَأْرِبِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ شَرَاحِيلَ، عَنْ شُمَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمَدَانِ، عَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ، أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقْطَعَهُ الْمِلْحَ، فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَدْرِي مَا أَقْطَعْتَهُ، إِنَّمَا أَقْطَعْتَهُ الْمَاءَ الْعِدَّ، قَالَ: فَرَجَعَ فِيهِ، قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَمَّا يُحْمَى مِنَ الْأَرَاكِ؟ قَالَ: «مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الْإِبِلِ»
ترجمہ

سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس وفد بن کر آئے، تو آپ ﷺ نے انہیں نمک (کی کان) بطور جاگیر عطا فرما دی۔ جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگے تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے انہیں کیا دیا ہے؟ آپ نے تو انہیں محض بہتا ہوا پانی دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو آپ ﷺ نے وہ واپس لے لی۔ راوی کہتے ہیں: اور میں نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ پیلو کا کتنا حصہ محفوظ رکھا جاتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاں تک اونٹوں کے پاؤں نہ پہنچیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 806
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 278، حدیث 810