المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبيض بن حمال المازني السبئي باب: سیدنا ابیض بن حمال مازنی سبئی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 807
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ الْمَأْرِبِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ شَرَاحِيلَ، عَنْ سُمَيِّ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ، أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَقْطَعَهُ الْمِلْحَ الَّذِي بِمَأْرِبَ، فَأَقْطَعَهُ لَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ: تَدْرِي يَا رَسُولَ اللهِ مَا قَطَعْتَ لَهُ؟ قَطَعْتَ لَهُ الْمَاءَ الْعِدَّ، قَالَ: فَرَّجَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي، قَالَ: وَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُحْمَى مِنَ الْأَرَاكِ؟ قَالَ: «يُحْمَى مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الْإِبِلِ»ترجمہ
سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس وفد بن کر آئے اور آپ ﷺ سے مأرب والی نمک کی کان بطور جاگیر مانگی، تو آپ ﷺ نے وہ انہیں دے دی۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے انہیں کیا دیا ہے؟ آپ نے تو انہیں بہتا ہوا پانی دے دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: تو رسول اللہ ﷺ نے وہ مجھ سے واپس لے لی۔ اور میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ پیلو کا کتنا حصہ محفوظ رکھا جاتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہاں تک محفوظ رکھا جاتا ہے جہاں تک اونٹوں کے پاؤں نہ پہنچیں۔“