المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور باب: ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا غَالِبٍ، عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: {هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ، وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ} [آل عمران: ٧] إِلَى {ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ} [آل عمران: ٧] ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «هُمِ الْخَوَارِجُ» ، وَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ {فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ} [آل عمران: ١٠٦] ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «أَنَّهُمِ الْخَوَارِجُ»حمید بن مہران کہتے ہیں: میں نے ابوغالب سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ”وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب نازل کی، اس میں سے کچھ آیات محکم ہیں، یہ کتاب کی اصل ہیں، اور کچھ متشابہ ہیں“ سے لے کر ”اس کی من چاہی تاویل کی تلاش“ تک [آل عمران: 7]، تو انہوں نے فرمایا: مجھے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ خارجی ہیں۔“ اور میں نے ان سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ”تو جن کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے کہا جائے گا): کیا تم اپنے ایمان کے بعد کافر ہو گئے تھے؟ پس اپنے کفر کے بدلے عذاب چکھو“ [آل عمران: 106] تو فرمایا: مجھے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا ”کہ یہ خارجی ہیں۔“