❮
❯
حدیث نمبر: 781
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَثنا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، قَالُوا: أَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَضْرِبُوا إِمَاءَ اللهِ» فَجَاءَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ ذَئِرَ النِّسَاءُ عَلَى أَزْوَاجِهِنِّ مُنْذُ نَهَيْتَ عَنْ ضَرْبِهِنِّ، فَأَذِنَ لَهُمْ، فَضَرَبُوا، فَأَطَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءٌ كَثِيرٌ سَبْعُونَ امْرَأَةً، كُلُّهُنَّ يَشْتَكِي زَوْجُهَا، وَلَا تَجِدُ أُولَئِكَ خِيَارَكُمْ
ترجمہ

سیدنا ایاس بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی باندیوں کو مت مارو۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! جب سے آپ نے عورتوں کو مارنے سے منع کیا ہے وہ اپنے شوہروں کے سامنے شوخ ہو گئی ہیں۔ تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی، چنانچہ لوگوں نے مارا، تو آلِ محمد ﷺ کے پاس بہت سی عورتیں، ستر عورتیں، آئیں، ہر ایک اپنے شوہر کی شکایت کر رہی تھی، ”اور تم ان کو اپنے میں سے بہتر نہیں پاؤ گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 781
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 270، حدیث 785