المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إياس بن عبد الله بن أبي ذباب باب: سیدنا ایاس بن عبداللہ بن ابی ذباب رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 782
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَضْرِبُوا إِمَاءَ اللهِ» فَتَرَكُوا ضَرْبَهُنَّ، فَجَاءَ عُمَرُ، فَقَالَ: وَاللهِ لَقَدْ ذَئِرَ النِّسَاءُ عَلَى أَزْوَاجِهِنَّ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَرْبِهِنَّ، فَأَطَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءٌ كَثِيرٌ، فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: «لَقَدْ طَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ اللَّيْلَةَ سَبْعُونَ امْرَأَةً كُلُّهُنَّ يَشْتَكِي الضَّرْبَ، وَايْمُ اللهِ مَا أَحْسَبُ أُولَئِكَ خِيَارَكُمْ»ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی باندیوں کو مت مارو۔“ چنانچہ لوگوں نے انہیں مارنا چھوڑ دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: اللہ کی قسم! عورتیں اپنے شوہروں کے سامنے شوخ ہو گئی ہیں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے انہیں مارنے کا حکم دیا، تو آلِ محمد ﷺ کے پاس بہت سی عورتیں آئیں، جب صبح ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج رات آلِ محمد کے پاس ستر عورتیں آئی ہیں، سب مار پیٹ کی شکایت کر رہی ہیں، اور اللہ کی قسم! میں انہیں تم میں سے بہتر نہیں سمجھتا۔“