حدیث نمبر: 780
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَضْرِبُوا إِمَاءَ اللهِ» قَالَ: فَذَئِرَ النِّسَاءُ، وَسَاءَتْ أَخْلَاقُهُنَّ عَلَى أَزْوَاجِهِنِّ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ ذَئِرَ النِّسَاءُ، وَسَاءَتْ أَخْلَاقُهُنَّ عَلَى أَزْوَاجِهِنِّ مُنْذُ نَهَيْتَ عَنْ ضَرْبِهِنَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَاضْرِبُوهُنَّ» فَضَرَبَ النَّاسُ النِّسَاءَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَأَتَى نِسَاءٌ كَثِيرٌ يَشْتَكِينَ الضَّرْبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَصْبَحَ: «لَقَدْ أَطَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّيْلَةَ سَبْعُونَ امْرَأَةً كُلُّهُنُّ يَشْتَكِينَ مِنَ الضَّرْبِ، وَايْمُ اللهِ، لَا تَجِدُونَ أُولَئِكَ خِيَارَكُمْ»
ترجمہ

سیدنا ایاس بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی باندیوں کو مت مارو۔“ اس پر عورتیں شوخ ہو گئیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ ان کا رویہ خراب ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب سے آپ نے عورتوں کو مارنے سے منع کیا ہے، وہ شوخ ہو گئی ہیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تو انہیں مارو۔“ چنانچہ لوگوں نے اس رات اپنی عورتوں کو مارا، پھر بہت سی عورتیں مار پیٹ کی شکایت لے کر آئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے صبح ہوتے ہی فرمایا: ”آج رات آلِ محمد ﷺ کے پاس ستر عورتیں مار پیٹ کی شکایت لے کر آئی ہیں، اور اللہ کی قسم! تم ان کو اپنے میں سے بہتر نہیں پاؤ گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 780
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 270، حدیث 784