المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
لقمان بن عامر، عن أبي أمامة باب: لقمان بن عامر کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7698
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَا: ثنا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا كَانَ بُدُوُّ أَمْرِكَ؟ فَقَالَ: «دَعْوَةُ أَبِي إِبْرَاهِيمَ، وَبُشْرَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَرَأَتْ أُمِّي أَنَّهُ خَرَجَ مِنْهَا نُورٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ کے معاملے کی ابتدا کیا تھی؟ فرمایا: ”میرے والد ابراہیم علیہ السلام کی دعا، اور عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی بشارت، اور میری والدہ نے دیکھا کہ ان سے ایک نور نکلا جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔“