المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
لقمان بن عامر، عن أبي أمامة باب: لقمان بن عامر کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7695
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ عَنْ قَتْلِ عَوَامِرِ الْبُيُوتِ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ ذِي الطُّفَتَيْنِ وَالْأَبْتَرِ، فَإِنَّهُمَا يُسْقِطَانِ الْحَمْلَ، وَيَطْمِسَانِ الْأَبْصَارَ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے گھروں میں رہنے والے سانپوں (جنہیں عربوں میں عوامر کہا جاتا تھا) کو مارنے سے منع فرمایا، سوائے دو دھاری والے اور دم کٹے سانپ کے، کیونکہ یہ دونوں حمل گرا دیتے ہیں اور بینائی زائل کر دیتے ہیں۔