المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن أبي النجود عن زر باب: عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7360
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُعَلَّى الْأَدَمِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ، قَالَ: قَالَ: «إِنَّ لِلَّهِ دِيكًا رَأْسُهُ تَحْتَ الْعَرْشِ، وجَنَاحُهُ فِي الْهَوَاءِ، وَبَرَاثِنُهُ فِي الْأَرْضِ، فَإِذَا كَانَ فِي الْأسحارِ، وَأَدْبَارِ الصَّلَوَاتِ، خَفَقَ بِجَنَاحِهِ، وَصَفَّقَ بِالتَّسْبِيحِ، فَتَصِيحُ الدِّيَكَةُ تُجِيبُهُ بِالتَّسْبِيحِ»ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا ایک مرغ ہے جس کا سر عرش کے نیچے ہے، اس کا پر ہوا میں ہے اور اس کے پنجے زمین میں ہیں، جب سحر کا وقت ہوتا ہے اور نمازوں کے بعد کا وقت آتا ہے تو وہ اپنا پر پھڑپھڑاتا ہے اور تسبیح کے ساتھ آواز بلند کرتا ہے، تو (دنیا کے) مرغ بانگ دے کر اس کی تسبیح کا جواب دیتے ہیں۔“