المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن أبي النجود عن زر باب: عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7361
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ صَالِحِ بْنِ جَبِيرَةَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُشْمَعَلُّ بْنُ مِلْحَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يُؤَذِّنُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «عَلَى الْفِطْرَةِ» . فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ: «شَهِدَ بِالْحَقِّ» . قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ قَالَ: «خَرَجَ مِنَ النَّارِ»ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ آپ ﷺ نے ایک شخص کو اذان دیتے سنا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فطرت پر ہے۔“ جب اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے حق کی گواہی دی۔“ جب اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آگ سے نکل گیا۔“