المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن أبي النجود عن زر باب: عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7358
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ الْخُوَارِزْمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: أَتَيْنَا صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ، فَقَالَ: أَزَائِرِينَ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «مَنْ زَارَ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَاضَ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ، وَمَنْ عَادَ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَاضَ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ»ترجمہ
زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا: کیا تم ملاقات کے لیے آئے ہو؟ ہم نے کہا: ہاں۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اپنے مومن بھائی کی زیارت کو جائے وہ واپسی تک جنت کے باغوں میں چلتا رہتا ہے، اور جو اپنے مومن بھائی کی عیادت کو جائے وہ واپسی تک جنت کے باغوں میں چلتا رہتا ہے۔“