المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند صفوان بن المعطل باب: سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُفَضَّلِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى إِذَا كَانَ مَعَ انْتِصَافِ اللَّيْلِ قَامَ، فَتَلَا هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ حَتَّى خَتَمَ السُّورَةَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَتَسَوَّكَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، لَا أَدْرِي أَقِيَامُهُ أَوْ رُكُوعُهُ أَوْ سُجُودُهُ أَطْوَلُ» ، ثُمَّ قَالَ: «ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَقَرَأَ الْآيَاتِ أَيْضًا، ثُمَّ تَسَوَّكَ وَتَوَضَّأَ، ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ صَلَّى مَا صَلَّى مِثْلَ الْأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ يَنَامُ، ثُمَّ يَسْتَيْقِظُ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى حَتَّى صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً»سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے بعض سفروں میں دیکھا، آپ ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر سو گئے، یہاں تک کہ جب آدھی رات ہوئی تو اٹھے اور سورۃ آل عمران کی آخری آیات آخر تک تلاوت فرمائیں، پھر وضو کیا اور مسواک کی، پھر دو رکعتیں پڑھیں، مجھے معلوم نہیں کہ آپ ﷺ کا قیام لمبا تھا یا رکوع یا سجدہ۔ پھر فرمایا: پھر آپ ﷺ بیدار ہوئے اور دوبارہ وہی آیات پڑھیں، پھر مسواک کی اور وضو کیا، پھر پہلے کی طرح کیا، پھر اتنی ہی نماز پڑھی جتنی پہلے پڑھی تھی، پھر آپ ﷺ اسی طرح دو دو رکعتیں پڑھتے، سوتے، پھر بیدار ہوتے، جیسا پہلی بار کیا تھا، یہاں تک کہ گیارہ رکعتیں پڑھ لیں۔