المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند صفوان بن أمية باب: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 7307
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نِمْتُ فِي الْمَسْجِدِ، فَاسْتُلَّ إِزَارِي مِنْ تَحْتِي، فَأَدْرَكْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ تُقْطَعَ يَدَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هِي لَهُ. قَالَ: «فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ»ترجمہ
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ اپنے بارے میں بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں سویا ہوا تھا کہ میری چادر میرے نیچے سے کھینچ لی گئی، میں نے (چور کو) پکڑ لیا اور اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آیا، آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، یہ (چادر) میں نے اسے دے دی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تم نے مجھے اس کے لانے سے پہلے کیوں نہ کیا؟“