المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند صفوان بن أمية باب: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 7308
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ مِنِّي أَدْرَاعًا مِنْ حَدِيدٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَقُلْتُ: مَضْمُونَةٌ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ: «مَضْمُونَةٌ» . قَالَ: فَضَاعَ بَعْضُهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «إِنْ شِئْتَ غَرِمْنَاهَا لَكَ؟» قَالَ: لَا أَنَا أَرْغَبُ فِي الْإِسْلَامِ مِنْ ذَلِكَترجمہ
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حنین کے دن مجھ سے لوہے کی کچھ زرہیں مانگ کر لیں، میں نے عرض کیا: ضمانت کے ساتھ، اے محمد ﷺ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ضمانت کے ساتھ۔“ پھر ان میں سے کچھ ضائع ہو گئیں، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ہم اس کا تاوان ادا کر دیں؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، میں اسلام (کی برکت پانے) میں اس سے زیادہ راغب ہوں۔