المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كعب الأحبار، عن صهيب باب: کعب احبار کی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كَعْبِ الْأَحْبَارِ قَالَ: إِنَّا نَجْدُ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ دَاوُدَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ كَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ: «اللهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ عِصْمَةَ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّذِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ نِقْمَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ جَدُّهُ» قَالَ كَعْبُ الْأَحْبَارِ: وَأَخْبَرَنِي صُهَيْبٌ " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ كَانَ يَنْصَرِفُ بِهَذَا الدُّعَاءِ مِنْ صَلَاتِهِکعب احبار رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم تورات میں پاتے ہیں کہ اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو فرماتے: ”اے اللہ! میرا وہ دین درست فرما جسے تو نے میرے معاملے کی حفاظت بنایا ہے، اور میری وہ دنیا درست فرما جس میں تو نے میری معیشت رکھی ہے۔ اے اللہ! میں تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ لیتا ہوں، اور تیرے عذاب سے تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں، اور تجھ سے تیری ہی پناہ مانگتا ہوں، جو تو نے دیا اسے کوئی روک نہیں سکتا، اور جو تو نے روکا اسے کوئی دے نہیں سکتا، اور کسی بزرگی والے کو اس کی بزرگی تجھ سے نفع نہیں دیتی۔“ کعب احبار کہتے ہیں: اور مجھے صہیب رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ بھی اپنی نماز سے اسی دعا کے ساتھ فارغ ہوتے تھے۔