المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كعب الأحبار، عن صهيب باب: کعب احبار کی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ الْقَاضِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ح وحَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبَّادٍ الْخَطَّابِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: ثنا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ كَعْبًا حَلَفَ بِاللهِ الَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ لِمُوسَى، أَنَّ صُهَيْبًا حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، لَمْ يَرَ قَرْيَةً يُرِيدُ دُخُولَهَا إِلَّا قَالَ حِينَ يَرَاهَا: «اللهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ، وَخَيْرَ أَهْلِهَا، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا»… کعب رحمہ اللہ نے اس اللہ کی قسم کھائی جس نے موسیٰ علیہ السلام کے لیے سمندر کو چیرا تھا، کہ صہیب رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے، اسے دیکھتے ہی فرماتے: ”اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب، اور جس پر انہوں نے سایہ کیا اس کے رب، اور ساتوں زمینوں کے رب، اور جو انہوں نے اٹھا رکھا ہے اس کے رب، اور شیطانوں کے رب، اور جسے انہوں نے گمراہ کیا اس کے رب، اور ہواؤں کے رب، اور جو انہوں نے اڑایا اس کے رب! ہم تجھ سے اس بستی کی بھلائی اور اس کے باشندوں کی بھلائی مانگتے ہیں، اور اس کی برائی اور اس کے باشندوں کی برائی سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔“