المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شيبة بن عتبة بن ربيعة بن عبد شمس بن عبد مناف أبو هاشم خال معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه، وأمه خناس بنت مالك بن مالك بن المضرب حجير بن عبد معيص بن عامر بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك، وكان أعور، فقئت عينه يوم اليرموك، وتوفي في زمن معاوية رضي الله عنه باب: سیدنا شیبہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ابوہاشم رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے، ان کی والدہ خناس بنت مالک بن مالک بن مضرب بن حجیر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک تھیں، وہ کانے تھے، جنگ یرموک میں ان کی آنکھ ضائع ہوئی، اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں وفات پائی
حدیث نمبر: 7170
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْقَطَّانِيُّ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا هَاشِمُ بْنُ الْوَلِيدِ الْهَرَوِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: دَخَلَ مُعَاوِيَةُ عَلَى خَالِهِ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ: مَالَكَ أَجَزَعٌ وَحِرْصٌ عَلَى الدُّنْيَا؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «عَسَى أَنْ تُدْرِكُوا أَقْوَامًا يُؤْثِرُونَ أَمْوَالًا، وَإِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ مِنَ الدُّنْيَا دَارٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللهِ»ترجمہ
معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے ماموں کے پاس گئے، تو جب انہوں نے انہیں دیکھا تو کہا: تمہیں کیا ہوا، بے چینی اور دنیا کی حرص؟ انہوں نے کہا: نہیں، بلکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”شاید تم ایسے لوگوں کو پاؤ گے جو مال کو ترجیح دیں گے، جبکہ تم میں سے ہر ایک کے لیے دنیا میں سے صرف ایک گھر اور اللہ کی راہ میں ایک سواری کافی ہے۔“