المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7041
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ فِي أَكْلِ الضَّبِ، فَقَالَ: «لَسْتُ آمِرًا بِهِ , وَلَا نَاهِيًا عَنْهُ أَحَدًا، غَيْرَ أَنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَسْنَا طَاعِمِيهِ»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور گوہ (ایک صحرائی جانور) کھانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ کسی کو اس سے منع کرتا ہوں، البتہ ہم آل محمد اسے نہیں کھاتے۔“