المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7042
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا مَرَّةً بِاللَّيْلِ وَنَحْنُ عَلَى حُفْرَةٍ نَازِلُونَ أَنْ نَأْكُلَ لَحْمَ حِمَارِ الْأَهْلِيِّ، وَأَمَرَنَا بِلَحْمٍ مَعَنَا , فَأَلْقَيْنَاهُ»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک رات ہمیں، جب ہم ایک گڑھے کے پاس اترے ہوئے تھے، پالتو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا، اور ہمیں حکم دیا کہ جو گوشت ہمارے پاس تھا اسے پھینک دیں، چنانچہ ہم نے اسے پھینک دیا۔