حدیث نمبر: 7040
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى ثَلَاثَةً أَنْ يَنْتَجِيَ اثْنَانِ مِنْهُمْ دُونَ الْآخَرِ»
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا إِذَا غَزَوْنَا، فَدَعَا رَجُلٌ فِي أُخْرَى الْقَوْمِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا الْأَوَّلُ، أَنْ يَنْتَظِرَهُ حَتَّى يَلْحَقَ "
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى إِذَا دُعِيَ الرَّجُلُ عَلَى الطَّعَامِ أَنْ يَدْعُوَ مَعَهُ أَحَدًا، إِلَّا أَنْ يَأْمُرَهُ أَهْلُ الطَّعَامِ»
ترجمہ

اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منع فرماتے تھے کہ جب تین آدمی ہوں تو ان میں سے دو، تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی کریں۔
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب ہم جہاد پر جائیں اور لشکر کے پچھلے حصے میں کوئی شخص پکارے: ’اے آگے جانے والے!‘ تو وہ آگے والا اس کا انتظار کرے یہاں تک کہ وہ آ ملے۔
اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ منع فرماتے تھے کہ جب کسی شخص کو کھانے پر بلایا جائے تو وہ اپنے ساتھ کسی اور کو بھی بلا لے، سوائے اس کے کہ کھانے والے میزبان خود اسے اجازت دیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 7040
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 262، حدیث 7070