حدیث نمبر: 7034
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنَا: " لَيْسَ فِي الدُّنْيَا حَسَدٌ إِلَّا فِي اثْنَيْنِ: الرَّجُلِ يَحْسُدُ الرَّجُلَ أَنْ يُعْطِيَهُ اللهُ الْمَالَ الْكَثِيرَ، فَيُنْفِقَ مِنْهُ فَيُكْثِرَ النَّفَقَةَ، يَقُولُ الْآخَرُ: لَوْ كَانَ لِي مِثْلَ هَذَا لَأَنْفَقْتُ مِثْلَ مَا يُنْفِقُ وَأَحْسَنَ، فَهُوَ يَحْسُدُهُ، وَرَجُلٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، فَيَقُومُ بِهِ اللَّيْلَ، وَعِنْدَهُ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ لَا يَعْلَمُ الْقُرْآنَ , فَهُوَ يَحْسُدُهُ عَلَى قِيَامِهِ، وَعَلَى مَا عَلَّمَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الْقُرْآنَ، فَيَقُولُ: لَوْ عَلَّمَنِيَ اللهُ مِثْلَ هَذَا لَقُمْتُ مِثْلَ مَا يَقُومُ "
ترجمہ

اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہم سے فرمایا کرتے تھے: ”دنیا میں پسندیدہ رشک صرف دو آدمیوں کے بارے میں ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے بہت سا مال دیا ہو، اور وہ اسے خرچ کرتا ہو اور بہت خرچ کرتا ہو، تو دوسرا کہے: کاش میرے پاس بھی اتنا مال ہوتا تو میں بھی ایسا ہی بلکہ اس سے بہتر خرچ کرتا، تو یہ اس پر رشک کرتا ہے، اور دوسرا وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہو اور اس کے ساتھ رات کو قیام کرتا ہو، اور اس کے پہلو میں ایک شخص ہو جسے قرآن نہ آتا ہو، تو وہ اس کے قیام پر اور جو اللہ عزوجل نے اسے قرآن سکھایا ہے اس پر رشک کرتا ہے، تو وہ کہتا ہے: کاش اللہ مجھے بھی اسی طرح سکھا دیتا تو میں بھی اسی طرح قیام کرتا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 7034
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 261، حدیث 7064